3 ستمبر 2014 - 17:25
دھشتگردوں کی کسی بھی طرح کی حمایت حرام: مصری مفتی

مصر کے مفتی نے دہشتگردوں اور ان کے اقدامات کی ہر قسم کی حمایت کو حرام قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  العالم کی رپورٹ کے مطابق مصر کے مفتی شوقی ابراہیم عبدالکریم نے صحرائے سینا کے شمال میں شیخ زوید کے علاقے میں دہشتگردانہ حملے میں 13 مصری سیکیورٹی اہل کاروں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے، کہا ہے کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشتگردوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور مصر کو دہشتگردوں سے نجات دلائیں، اس مصری مفتی نے اپنے ایک فتوی میں دہشتگردوں اور ان کے اقدامات کی حمایت کو حرام قرار دیاہے۔ مصر کے مفتی نے تاکید کی کہ دہشتگردوں کی خفیہ اور آشکارہ حمایت حرام ہے اور جس کسی نے بھی دہشتگردوں کا ساتھ دیا وہ حرام کام کا مرتکب ہوا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کے مفتی اعظم نے بھی دہشتگردوں کے قتل کو جائز قرار دیتے  ہوئے ان کے ساتھ ہرقسم کے رابطے کو حرام قراردیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲